231

خیبرپختونخوا ہ کے مقامی حکومتوں کے نظام میں ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل کی تشکیل

خیبر پختونخواہ کے مقامی حکومتوں کے نظام میں ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل کی تشکیل

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) نوشہرہ

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے ترجمان لائق زادہ لائق نے اپنے ایک پیغام میں خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے نظام میں ویلج کونسل اور نئیبرہوڈ کونسل کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بیان کیا ہے کہ مذکورہ کونسل کا قیام کا طریقہ کار درج ذیل ہوگا۔



1.ہر ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل 7ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں بلدیاتی انتخابات میں جنرل سیٹ پر سب سے زیادہ ووٹ لینےوالاامیدوار متعلقہ ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل کا چئیرمین جبکہ جنرل سیٹ پر متعلقہ ویلج کونسل یا نئیبرھوڈ کونسل میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر زیادہ ووٹ لینے والے دو کامیاب امیدوار جنرل نشست کے ممبران ہوں گے۔



2. ہر ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل میں انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لیے والے کامیاب امیدوار ایک کسان,نوجوان,زنانہ ممبر کی نمائندگی پر مشتمل ہوگی جبکہ متعلقہ علاقے میں اقلیتی کمیونٹی اگر موجود ہو متعلقہ ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل میں اقلیتی ممبرنے اگر انتخاب جیتا ہو تو اقلیتی ممبر ہوگا۔



3. انتخابات میں ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کامیاب امیدورا متعلقہ ویلج/نئیبرھوڈ کونسل کاچئیرمین اور براہ راست متعلقہ تحصیل کونسل کا ممبر بھی ہوگاجبکہ موجودہ بلدیاتی سیٹ اپ میں نائب چئیرمین کا کوئی عہدہ نہیں رکھا گیا ہے۔



4.کسی ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل میں اگر کسی بھی کیٹگری میں (کسان,نوجوان,زنانہ یا اقلیت) میں کسی نے سرے سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا ہو تو اس ویلج کونسل/نئیبرھوڈ کونسل میں ان نشستوں پر دوبارہ انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔



5. خیبرپختونخواہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں (کسان,نوجوان,زنانہ یا اقلیت) کی نماٸندگی نہ ہونے کی صورت میں بلدیاتی انتخابات میں چوتھے نمبر پر آنے والے امیدوار کی بطور جنرل ممبر پاس ہونے کا کوٸی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
6. ضلع بھر کے تمام تحصیل کونسل میں ویلج کونسل/نٸیبرھوڈ کونسل کے تعداد کے حساب سے خواتین کیلئے تین تہائی(%33فیصد) مخصوص نشستیں جبکہ نوجوان,کسان اور اقلیتی ممبرزکیلئے 5%فیصد مخصوص نشستیں مختص رکھے گئے ہیں۔



7.مخصوص نشستیں ویلج/نئیبرھوڈ کونسل کے انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونیوالے کسان,نوجوان,زنانہ اور اقلیتی ممبرزکو (پہلی ترجیح) اور متعلقہ تمام تحصیل کونسل میں سب سے زیادہ ووٹ(فیصد فارمولہ کے تحت) لینے والے کامیاب امیدواروں(دوسری ترجیح) کو متعلقہ تحصیل کونسل کا محصوص نشست دیا جایا گا۔
8.ضلع نوشہرہ میں تحصیل کونسل نوشہرہ اور پبی میں 20,20مخصوص خواتین نشستیں جبکہ 3/3کسان, نوجوان اور اقلیتی نماٸندوں کی نشستیں مختص کی گئی ہے جبکہ تحصیل کونسل جہانگیرہ میں 17مخصوص خواتین نشستیں جبکہ 2/2کسان, نوجوان اور اقلیتی نمائندوں کی نشستیں مختص کی گئی ہے.

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں