افسران کی نااہلی سے کروڑوں روپے کی مشینری اور گاڑیاں کباڑ بن گئیں۔
بھکر(9نیوز) میونسپل کمیٹی بھکر کے افسران کی نااہلی سے کروڑوں روپے کی مشینری اور گاڑیاں کباڑ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مشینری اور گاڑیوں کی بر وقت دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا حکومت کو نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں صفائی کے مسائل بھی بڑھنے لگے۔
معولی خرابی پر گاڑیوں اور دیگر مشینری کو دفتر میں کھڑا کر دیا گیا جو ناکارہ ہو رہی ہیں۔کسی ٹریکٹر کی بیٹری نہیں ہے اور کسی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹاٸر پنکچر ہیں۔کلٹس گاڑی اور مارگلہ گاڑی بھی جن کی مرمت کا خرچ صرف چند ہزار روپے ہے اس وقت ناکارہ ہو چکی ہیں۔ٹریکٹروں کے قیمتی پرزے بھی غائب ہو چکے ہیں۔لاکھوں روپے کا جنریٹر بھی تباہ ہو چکا ہے اکثر پیٹر انجن بھی خراب پڑے ہیں۔میونسپل کمیٹی بھکر کے افسران کی نا اہلی کی وجہ سے ادارے کا قیمتی اثاثہ تباہ ہو چکا ہے۔