279

کامران اکمل کا انکار، غیرملکی کرکٹر کا “فری” پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

کامران اکمل کا انکار، غیرملکی کرکٹر کا “فری” پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کے انکار کے بعد غیرملکی کرکٹر نے فری پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا۔



تفصیلات کے مطابق نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیر ہارڈ ایراسمس پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، کامران اکمل کی پی ایس ایل کی دستبرداری کی خبر سامنے آنے کے بعد ایراسمس نے پی ایس ایل کھیلنے کا اظہار کیا۔



اپنے بیان میں نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے کہا کہ مجھے پاکستان سپرلیگ میں منتخب کرلیا جائے، پاکستان سپر لیگ مفت میں کھیلنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔



کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں جب پلاٹینیم سےگولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو میں ‏نے زلمی مینیجمنٹ کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے جس پر میجمنٹ نے آئندہ برس ‏کیٹگری میں ترقی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔



وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ میرے ساتھ اس بنا کر ہمدردی کا اظہار نہ ‏کرے کہ میں نے ان کے لیے 6 ایڈیشن کھیلے مجھے ان کی ہمدردی نہیں چاہیے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں