کابل ائیر پورٹ دھماکوں سے لرز اُٹھا

کابل ایئر پورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں اب تک کے اطلاعات کیمطابق کم سے کم 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔ اس ظالم نظام کے رکھوالے ظالم سامراجی ممالک کے بنائے گئے خونخوار درندے مظلوم افغانیوں کو کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑتے۔
سامراج کے بنائے گئے خونخوار درندے، وحشی اور قاتل ان مظلوم افغانیوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کی وحشت اور بربریت سے نجات ڈھونڈنے والوں کے لیے کوئی بھی راہِ نجات نہیں ہے۔
اسلامی امارت کے ترجمان اس واقعے کا الزام امریکی سامراج کے فوجیوں کو ٹہراتے ہیں، جبکہ ہم کہتے ہیں کہ مظلوم افغانیوں کے خون سے امریکی سامراج سمیت، خطے کے تمام سامراجی ممالک اور اُن کے بنائے گئے وحشی درندوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
افغانستان کی موجودہ حالت کی زمہ داری امریکی سامراج، نیٹو، بھارت اور خطے کے دیگر ممالک پر کھل کر عائد ہوتی ہے۔ جنہوں نے 20 سالوں میں افغانستان کے مظلوم عوام کیساتھ کھل کر کھلواڑ کیا، جسمیں افغانستان کے 20 سالہ نام نہاد سامراج گماشتہ حکمران بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے 20 سالوں میں صرف اور صرف اپنی اپنی تجوریان بھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ اور مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کو کالے بھیڑیوں(آئی ایس آئی ایس) کے سامنے چھوڑتے ہوئے دُم دبا کر نکل گئے۔
مگر ایک بات تو واضح اور دوٹوک ہے کہ افغانستان میں خون و کُشت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ایک نہ ایک دن ختم ہونے کو آئے گا۔ اور یہی عوام ان سامراجی ممالک اور اور اُن کے پالے ہوئے گِدوں کو نکال باہر کرتے ہوئے کُتوں کیطرح اُن کے گلوں میں رسیاں ڈال ڈال کر سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ جن میں بھارت کا نمبر سب سے پہلے آئے گا اور افغانستان کی غیور عوام بھارت کے کالے کرتوتوں کا بدلہ ضرور چکائے گی۔