116

کبل دھماکہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اہم بیان سامنے آگیا

کبل دھماکہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اہم بیان سامنے آگیا

نیوزڈیسک(9نیوز) پشاور

DIG CTD sawat
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل

سوات کبل دھماکوں سے متعلق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے،ہوسکتا ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔

مزید بتایا کہ خود کش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، تھانے کے گیٹ پر دھماکہ نہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے کی عمارت پرانی تھی ، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں منتقل کردئے گئے تھے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں