ایس ایس پی انویسٹگیشن عطاء الرحمن کی اے ایس پی کوہسار آمنہ بیگ کے ہمراہ نور مقدم قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس.

نور مقدم کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ظاہر نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے فرانزک ماہرین نے موقع واردات سے تمام ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔یہ کیس پولیس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور عدالت نےریمانڈ پر دے رکھا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نور مقدم دو دنوں سے اپنے گھر پر نہیں تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایک رہائشی کی جانب سے تھانے میں وقوعہ کے متعلق کال کی گئی جبکہ اس وقوعہ سے متعلق کوئی چشم دید گواہ سامنے نہیں آیا۔ قتل کرتے وقت ملزم ہوش و حواس میں تھا نشے میں نہیں تھا۔جو آلہ قتل برآمد ہوا ہے وہ ایک چھری ہےتاہم ملزم سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تفتیش میں فا ئرنگ سامنے نہیں آئی۔ متاثرہ فیملی سے آئی جی اسلام آباد نے ملاقات کی اور ایک سپیشل ٹیم بھی بنائی جو تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑے ہیں۔تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کو انصاف دلایا جائے گا۔