252

عمران خان نے امریکہ کی سازش کے اپنے بیانیہ پر یوٹرن کی وضاحت کردی

عمران خان نے امریکہ کی سازش کے اپنے بیانیہ پر یوٹرن کی وضاحت کردی

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

Imran Khan
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف نے امریکا کی طرف سے شازش کے بیانئے کی وضاحت میں کہا کہ میرے بیان کو ن لیگ والوں نے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ، ہم دوستی سب سے چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

عمران خان کا کہنا تھا حکومت کا پروپیگنڈا سیل میرے انٹرویوز میں سے چیزیں چن چن کر نکال رہا ہے اور اچھالتا ہے ، عمران خان نے اہم عہدوں پرتقرریوں پر نواز شریف سے مشاورت پر بھی غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا آرمی چیف کی تعیناتی پر مفرور سے مشورہ خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

آرمی چیف کی تعیناتی بارے مشاورت پر عمران خان نے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی اتنی بڑی پوزیشن پر وزیراعظم ایک مفرور سے کیسے بات کرسکتاہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے یا کب ہوں گے کیا اسکا فیصلہ بھی سزا یافتہ شخص کرے گا؟

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں