207

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا: نواز شریف

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا:نواز شریف

نیوزڈیسک (9نیوز) لندن

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ن لیگی رہنما امیر مقام نے لندن میں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو مؤقف سے آگاہ کیا۔

سربراہ مسلم لیگ نون اور صدر خیبرپختونخوا مسلم لیگ نون امیر مقام کی لندن میں ملاقات



اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔



انہوں نے کہا کہ ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں