162

فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھا لینا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔آئی جی اسلام آباد

‏آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

رحیم خٹک:نمائندہ 9 نیوز

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا کہنا تھا کہ جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے۔یا وہ زخمی ہوئے ہیں۔

انکو محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔


انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام ‏کے ساتھ غازی لکھا جائے گا۔



فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھا لینا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر 54 پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں