183

بھارت میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف سمیت 14 افراد سوار تھے

بھارت میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،

ویب ڈیسک (9نیوز)

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک Mi-17V5 ہیلی کاپٹر آج تمل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سوار تھے

مزید کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے

بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف، ان کی اہلیہ، دفاعی معاون، سکیورٹی کمانڈوز اور انڈین ایئر فورس کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی دو لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر حادثے کی کچھ ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔

فائل فوٹو: جنرل بپن راوت

جنرل بپن راوت بھارتی فوج کے 27 ویں سربراہ رہے ہیں۔ انہیں31 دسمبر 2016 کو اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں