187

ہم کشمیر کیساتھ ہیں غازیان پاک فوج کا اعلامیہ

پاک فوج کے غازیوں کا اعلان “ہم کشمیر کیساتھ ہیں”

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

راولپنڈی (نمائندہ 9 نیوز) ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر واقع راولپنڈی میں جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ایکس سروسز مین سوسائٹی ہیڈکوارٹر میں تقریب

اس تقریب میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے دعا کی گئ اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ
“اس پار کشمیری قوم کو یقین دلاتے ہیں، کہ ہم ان کے ساتھ ہیں”

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

ایکس سروس مین سوسائٹی ہیڈکوارٹر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جا رہا ہے

مرکزی سینئر وائس پریزیڈنٹ میجر جنرل جاوید اسلم طاہر کی مرحومہ بیگم صاحبہ جو کہ چند دن پہلے طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں، کے بلندی درجات کے لیئے دعا کی گئی

سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی میجر جنرل جاوید اسلم طاہر کی زیر سربراہی منعقد ہونے والی اس تقریب میں PESS کشمیر چیپٹر کے عہدیداران صدر کشمیر برگیڈیئر زرین، سینئر وائس کشمیر پریزیڈنٹ کرنل افتخار حسین، جنرل سیکرٹری کشمیر کرنل محمد فاروق، چیف کوآرڈینیٹر کشمیر میجر سعید صغیر، سیکریٹری فائنانس کشمیر میجر اسحاق خان، صدر کوٹلی برگیڈیئر لیاقت علی خان، صدر بھمبر بریگیڈیئر قیصر رحمان، صدر میرپور کرنل سعادت جنجوعہ، صدر پونچھ کرنل مصطفیٰ کمال خان، صدر سدھنوتی ڈسٹرکٹ کرنل طاہر یونس، صدر نیلم بریگیڈیئر الطاف حسین طاہر، جبکہ دیگر ممبران میں میجر مشتاق حسین خان، کرنل شاہجہان، میجر صدیق عباسی، سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں