206

امیر زادہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا، قانون سوتا رہ گیا

کوئٹہ اور خاتون نے ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

نیوز ڈیسک (9نیوز) کوئٹہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کے نوٹس اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود خواتین پر جنسی تشدد کے ایک ویڈیو سکینڈل میں دو متاثرہ لڑکیوں کی بازیابی تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔



جبکہ اب ایک مزید خاتون نے ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔



سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں لڑکیاں افغانستان میں ہیں جن کی بازیابی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔



اگرچہ وہ دونوں لڑکیاں تاحال بازیاب نہیں ہوئی ہیں تاہم مبینہ طور پر ایک اور متاثرہ لڑکی نے اسی سکینڈل کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی ہے اور یہ الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان متعدد لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کی برہنہ ویڈیو بناکر ان کو بلیک میل کرتے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے تاکہ اس میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچ جائے۔



بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور میر ضیا اللہ لانگو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کو صحیح سمت میں آگے بڑھا رہی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں