198

نوشہرہ سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری

نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری ہیلتھ کیمپ

نیوز ڈیسک (9نیوز) نوشہرہ

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا،

Free medical camp
سیلاب زدہ علاقوں کی متاثرہ خواتین فری میڈیکل کیمپ

جو ‘9’ستمبر سے’ 17′ اکتوبر تک جاری رہینگے۔
اب تک یونین کونسل امان کوٹ، ڈگئی، کوڑوی اور محب بانڈہ میں مفت میڈیکل کروایا گیا۔

روزانہ کی بنیاد پر ایک جامد اور ایک موبائل کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان کیمپوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مفت علاج معالجے اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئیں۔COMNet کے عملے کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر آگاہی اور مسجد کا اعلانات کئے جاتے ہیں۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاتے ہیں۔ DEOC کے ممبران روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ کیمپوں کا دورہ کرتے ہیں۔

تمام سیشن اچھی طرح سے سر انجام دئے جاتے ہیں .تمام عملہ موجود ہوتا ہے ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ یہ علاقے کے لوگ PEOC اور NEOC کی فراہم کردہ خدمات سے بہت خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔ ادویات کافی مقدار میں موجود ہوتی ہیں اور پارٹنر سٹاف بھی زیادہ سے زیادہ مریضوں اور بچوں کو سیشن میں شامل کرنے کے لئے متحرک رہتے ہیں۔

روزمرہ کے انتظامات اور یہ خدمات انشاء اللہ مستقبل کی مہموں میں پولیو کی اچھی کوریج کے لیے ایک پیش کش کے طور پر کام کریں گی۔علاقہ کے مقامی چیئرمینوں اور مشران نے ضلعی انتظامیہ اور پی ای او سی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے میڈیکل کیمپس کی کاوشوں کو سراہا اور پی ای او سی کی طرف سے فراہم کردہ انتظامات اور خدمات پر پی ای او سی کا شکریہ ادا کیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں