128

فلاحی کمیٹی کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دُلےوالا میونسپل کمیٹی ہال دُلیوالا میں فلاحی تنظیم RJS کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ انعقاد کیا گیا،

ویب ڈیسک (9نیوز)
8 سو سے زائد افراد مفت معائنہ مفت مشورہ مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات سے مستفید ہوئے،
تھل دھرتی کے فـرزند راشد جہانگیر شیخ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے دُلیوالا تھل کے لوگوں نے مفت چیک اپ کی سہولت اور مفت ادویات حاصل کیں،

گائنا کالوجسٹ، ماہر امراض بچگان، ماہر امراض معدہ و جگر، ماہر امراض دل، میڈیسن سپیشلسٹ اور دماغی امراض سمیت دیگر امرض کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ کیا،
لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں،
فری میڈیکل کیمپ میں اہم کردارسابق صدر انجمن تاجران شیخ ممتاز حسین اور نوجوان سیاست دان ملک فاروق اعظم راں نے ادا کیا،
میڈیکل کیمپ میں اہلِ علاقہ نے بھی بھرپور معاونت کی، میڈیا نمائندگان میں عباس خاور، صداقت مغل،عرفان عاطف، عمران بابر،اور نورالہٰی جھمٹ، سول سوسائٹی اوردیگر اہلیان دُلیوالا موجود رہے،
اختتامی تقریب میں ملک علمدار جھمٹ ایڈووکیٹ رفیق خان نیازی طارق نذیر ملک اور چیئرمین RJS راشد جہانگیر شیخ نے خطاب کیا خطاب کے دوران راشد جہانگیر شیخ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ اپنے علاقہ کی خدمت کا موقع ملا ہے تو بہت پرسکون ہوں، میرے والد کی خواہش تھی کہ میں اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کروں، اللّٰہ نے موقع دیا تو اہلِ علاقہ کے دُکھ بانٹنے آ گیا، کوشش ہے آئندہ بھی اہلِ علاقہ کی خدمت کےلیے کوشاں رہوں، اس موقع پر آر جے ایس کے چیئرمین نے علاقہ تھل کے لوگوں کی سہولت کےلیئے 13 کلو میٹر سڑک کا اعلان بھی کیا،
آخر پر چیئرمین RJS راشد جہانگیر شیخ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹروں،دیگر عملہ اور میڈیا نمائندگان میں تعریفی شیلڈ اسناد اور تحائف بھی تقسیم کیے،

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں