173

سیکورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری

ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق کا مہمند ڈیم کا دورہ

نوشہرہ (9نیوز)

چائنیز کیمپس ، سیکورٹی انتظامات ،ورکنگ سائیڈز اور ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات ۔ سیکورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق کا مہمند ڈیم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان ، ڈی پی او مہمند اور پاک آرمی کے آفسران موجود تھے ۔ ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق نے چائنیز کے مختلف کیمپس اور ورکنگ سائیڈز کا دورہ کرکے سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی مردان ریجن نے پولیس آفسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں

داخلی و خارجی گاڑیوں کو مکمل تفتیش کرکے چھوڑا جائے۔ چائنیز کی سیکورٹی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ آخر میں ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق نے پودا لگایا جبکہ ملک و قوم کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں