اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی فائرنگ، دو جوان زخمی
نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق ایگل ڈیوٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس کے دو جوان ذاکر اور یاسر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

جوانوں نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فائرنگ کردی۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس
ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں زخمی جوانوں کا آپریشن ہو گیا ہے اور اب حالت خطرے سے باہر ہے۔

آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
Latest posts by 9news (see all)