206

سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسٹیٹ بینک نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کیا جائے اور شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

اسٹیٹ بینک کے جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی اور 4 نجی بینکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چیئرمین بینکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا اور شرعی عدالت نے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں