انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت
ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام پوسٹ سے بھارتی صارفین آگ بگولا ہوگئے
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت کے دن سوشل میڈیا پر ڈانس کی ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر بھارتی شہریوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یہ مختصرسی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ ڈانس کر رہی ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو پرکمنٹس میں سینکڑوں لوگ ثانیہ اور انعم کی باہم محبت اور مضبوط تعلق کی تعریف بھی کر رہے ہیں تاہم کئی لوگوں کو یہ ویڈیو اس لیے پسند نہیں آئی کیونکہ اسی دن وہ بدقسمت حادثہ پیش آیا جس میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 13دیگرلوگ لقمہ اجل بن گئے۔ حسب عادت ان انتہاءپسندبھارتیوں کی طرف سے ثانیہ مرزا کو پاکستانی ہونے کے طعنے دیئے جانے لگے۔
ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”پاکستان ہے تو، بس انڈیا سے پیسہ چاہیے تجھے۔“ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”کوئی مر گیا، تم لوگوں کو شرم نہیں آ رہی۔“