235

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا۔

نیوزڈیسک (9نیوز)اسلام آباد

سینئر صحافی علی عمران عباسی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کل 29جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے، مذکورہ علاقہ حلقہ PP-7راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔



صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر PP-7 نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئےوزیر اعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کر دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔



صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔



انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں