194

لیڈی سمگلر ساتھیوں سمیت گرفتار

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ



نوشہرہ:تھانہ رسالپور پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی۔



خاتون کے سینڈل جبکہ مرد کے چپلوں سے منشیات برآمد۔مرد و خاتون دونوں موقع پر گرفتار۔

شاکر خان SI انچارج چوکی بارہ بانڈہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک مرد و عورت پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات سمگل کر رہے ہیں۔



جس پر لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ رشکئی انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کی۔دوران چیکنگ ایک کوسٹر کو روک کر مرد کی تلاشی لیکر مرد کے چپلوں سے ہیروئن کر لی گئی۔ملزم کیساتھ موجود خاتوںکی تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل لیکر خاتون کے سینڈل سے بھی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔وزن کرنے پر ہیروئن ٹوٹل 1.2 کلو گرام نکلی۔



دونوں ملزمان محمد حنیف ولد محمد صادق ساکن ایبٹ آباد اور نسرین زوجہ مشتاق ساکن مظفر گڑھ کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔دونوں کیخلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں