197

ہمیں “فیض” نہیں پہنچا،مولانا کی جیت پر عامرلیاقت کا معنی خیز تبصرہ

کے پی کے بلدیاتی انتخابات پر عامر لیاقت کا معنی خیز انداز میں طنزیہ ٹویٹ

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا میں جیت پر سوالات اٹھادئیے۔



تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن اس لیے جیتے ہیں کیونکہ ان سے دھرنا ختم کراتے وقت کیے جانے والے وعدے پورے کیے گئے ہیں۔



اپنے ایک ٹویٹ میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جس وقت مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اس وقت ان کی ایک ملاقات ہوئی تھی اور کسی سے فون پر بھی بات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان سے کیے جانے والے وعدے پورے ہوں گے۔



عامر لیاقت نے خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا پورے کے پورے خیبر پختونخوا میں “صاف شفاف” انتخابات میں جیت گئے۔



عامر لیاقت نے ایک اور طنزیہ ٹویٹ کیا کہ وقت فیض نہیں پہنچاتا فیض تک وقت پہنچ جاتا ہے، خیبر پختونخواہ میں ہمیں کوئی فیض حاصل نہیں ہوا لیکن ستاروں پر کمند ڈالنے والے بھی ناکام نہ رہے ۔ واللہ اعلم



وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخوا میں شکست سے متعلق ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ گستاخی معاف خان صاحب! بھارت کے خلاف بولنےُوالے وزرا کتنے ہیں؟ اور جو صاحب”قسطوں پر حج کرانے” کی تجویز پیش کرنے کے خواہاں تھے وہ ابھی تک برقرار ہیں کیا جواز ہو سکتا ہے؟



عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ آپکا اپنا عامر ہر ملاقات میں یہی باتیں دہراتا رہا لیکن اب خاموش رہتا ہے کیونکہ وقت کی اپنی آواز ہوتی ہے

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جے یو آئی (ف) تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے۔



اب تک موصول ہونے والے 58 نشستوں کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔ جبکہ تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں