138

نوشہرہ:نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا

نوشہرہ:نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا۔

نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

SDPO,s اور SHO,s کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ،نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیوں کے احکامات جاری۔

ڈی پی او محمد عمر پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کے دوران

تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا نوشہرہ کے تینوں سرکلز کے SDPOs اور SHOs کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر SP انوسٹی گیشن وقار خان بھی اُنکے ہمراہ تھے۔



ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانوں،چیک پوسٹوں اور دوسرے مقامات پر عوام کی عزت نفس کا بھر پور خیال رکھا جائے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



اچھی کارکردگی پر افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی اور جرائم کا ساتھ اور غفلت پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔کیمونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔تھانہ جات اور چوکیات میں مظلوموں کی بروقت داد رسی اور ہر ممکن مدد کو یقینی بنا جائے۔



قبضہ مافیا،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائیں۔ نوجوان نسل کے دُشمنوں منشیات فروشوں کیلئے نوشہرہ کی زمین تنگ کرکے ان سےمعاشرہ پاک کریں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں