ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کا شیر زمین صدر انجمن تاجران کی سربراہی میں انجمن تاجران کے وفد کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے تعارفی ملاقاتوں کے سلسلے کو آگے بڑھانے ہوئے انجمن تاجران نوشہرہ کے وفد کیساتھ پولیس لائینز نوشہرہ میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے حال ہی میں وفات پانے والے انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر قاضی ضیاء کے ایصال ثواب کیلئے دُعا کی۔ نوشہرہ کے امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے پر انجمن تاجران نوشہرہ کی تعریف کی۔
شیر زمین خان نے پولیس کیساتھ تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں امن اور باہمی بھائی چارے کی فضا اسی طرح برقرار رہی گی۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








