لکی مروت : ڈی پی او لکی مروت پولیس عمران خان کی بڑی کاروائی

تفصیلات کے مطابق علاقہ بہرام خیل نالہ میں عید کے دن ہونے والے فائرنگ کے وقوعہ کی ایف ائی ار تھانہ تجوڑی میں درج کر لی گئی ہے

اور اب تک 49 افراد کی شناخت ہوچکی ہے

اور مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہیں.
جن میں سے 09 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے اور باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

دریں اثناء ڈی پی او لکی مروت نے دیگر پولیس افسران کیساتھ بہرام خیل نالہ ملحقہ ضلع ٹانک باونڈری کا دورہ کرکے وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

ڈی پی او لکی مروت پولیس عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقوعہ میں ملوث باقی افراد کو جلد گرفتار کرکے بمطابق قانون سزا کو یقینی بنائے گی۔

ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ملزمان کی شناخت کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ہوں تو میرے پرسنل موبائیل نمبر 03159040109 پر بذریعہ ایس ایم ایس یا واٹس ایپ میسج شئیر کریں. اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.