321

اکوڑہ پولیس کی دبنگ کاروائی، ہزاروں کارتوس برآمد

ڈی پی او نوشہرہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیلئے ضلع بھر کی زمین تنگ کر دی گئی

تھانہ اکوڑہ و گرد نواح کے علاقہ میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔03 اشتہاری ،17 مشتبہ گرفتار۔ دوران سرچ(67 پستول ، ہزاروں کارتوس) منشیات برآمد۔

نیوزڈیسک (9نیوز) نوشہرہ

Rahim khattak
رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر عجب خان DSP اکوڑہ کی سربراہی میں گلشید خان نے تھانہ اکوڑہ کی حدود میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

اکوڑہ پولیس سرچ آپریشن کے دوران

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب چھاپے کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاری ،01 منشیات فروش اور 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ منشیات فروش سے 03 کلوگرام چرس، 350 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔اسلحہ ڈیلروں کے دکانات کو چیک کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ 67 عدد پستول ,07 عدد بندوق اور 4435 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں بدستور جاری رہے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں