گراں فروشی کے مرتکب 44 دکانداروں کو مجموعی طور پر 62500 روپے جرمانہ
نیوز ڈیسک(9نیوز) نارووال

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات اورکمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن کے حکم پر ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان کی سربراہی میں شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری،
ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیرنگرانی ضلع بھر میں اوور چارجنگ کے تحت گزشتہ چھ روز میں پرائس کنٹرول مہم کے تحت 1256 دکانوں کی انسپیکشنز کی گئیں جن میں 44 دکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طور پر 62500 جرمانہ کیا گیا اور 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 10 افرادکی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔








