350

اٹک پولیس میں کرپشن عروج پر،افسران بالا خاموش تماشائی

اٹک پولیس میں کرپشن عروج پر،افسران بالا خاموش تماشائی

پولیس افسران و سپاہی عوام سے دو سو روپے بھی بٹورنے لگے

نیوزڈیسک(9نیوز)اٹک

اٹک پولیس کا مونوگرام

‏تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے اے ایس آئی جان محمد کی قیادت میں گزشتہ جمعرات رات دو بجے اٹک کامرہ روڈ پر واقع میاں جی پلازہ میں شادی کی تقریب سلسلے میں جاری خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی پر ریڈ کیا

ریڈ کے دوران 40 سے زائد مہمانوں کو حراست میں لے لیا گیا بعد ازاں ان حراست میں لیے گئے مہانوں سے کیش بطور رشوت وصول کر لی۔

صرف تین مہمانوں سے اے ایس آئی جان محمد، کانسٹیبل جنید اور محرر رشید نے 120000 روپے بطور رشوت وصول کیے اور دھمکیاں دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ان سب پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کر لیے جائیں گے

‏آئی جی جاب پولیس او آر پی او راولپنڈی کو اٹک پولیس میں جاری کرپشن کا نوٹس لینا چاہیے

اس سے قبل بھی اٹک پولیس کا ایک اے ایس آئی ایک پٹرول ایجینسی سے مفت پٹرول لیتے پکڑا گیا تھا جس پر ڈی پی او اٹک نے اس غریب پٹرول ایجینسی والے خلاف ہی ایف آئی آر درج کر دی تھی

معاملہ میڈیا میں رپورٹ ہونے پر ڈی پی او اور ان کے پی آر او نے دھمکیاں دی تھیں کہ پٹرول ایجینسی کی پشت پناہی کرنے والے صحافیوں خلاف بھی کاروائی کی جائے گی

مگر بعد ازاں جب بات آئی جی پنجاب تک پہنچی تو ڈی پی او کو کرپٹ اے ایس آئی کو معطل کرنا پڑا

ایک اور واقعہ میں تین بکری چوروں کو تین دن بغیر ایف آئی آر کے پابند سلاسل رکھا گیا تھا جن سے بعد میں بھاری رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں