shahmahmoodincourt 211

سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سائفر گمشدگی کیس؛ شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

shahmahmoodincourt

سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ کی سماعت کو عدالت نے ان کیمرہ ڈیکلیئر کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

شاہ محمود قریشی پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں