292

ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

نیوز ڈیسک(9نیوز) بنوں

ڈی پی او بنوں پولیس ڈاکٹر محمد اقبال کنٹرول روم سٹاف کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی طرف سے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بنوں کنٹرول روم سٹاف میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے

تقریب تقسیم انعامات و اسناد بنوں پولیس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بنوں کنٹرول روم سٹاف میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔جن میں فتیح اللہ خان وزیر، محمد اسلام اور اسحاق علی شاہ شامل ہیں ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ بنوں کنٹرول سٹاف کا بنوں پولیس میں انتہائی اہم رول ہے جو کہ پولیس فورس اہلکاروں کے مابین رابطے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو اس طرح تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جاکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
ترجمان بنوں پولیس

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں