شرپسندوں کی سہولت کاری پر جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
نیوزڈیسک(9نیوز)لاہور

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،شرکا نے آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کیا اورشرپسندوں کوغیرمعمولی سہولت کاری پر ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات، شرپسندوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنیوالے افراد کیلئے نقدانعامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کیا اورشرپسندوں کوغیرمعمولی سہولت کاری پر ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے شرکا کا کہناتھا کہ نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم آج زمان پارک جائے گی ۔
نگران وزیراعلیٰ نے شرپسندوں کیخلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مفرور شرپسندوں کی جلدازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ،آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔