پاکستان کیا ہے؟بھارتی شائق کے سوال پر آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کا منہ توڑ جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 9 نیوز
آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیے جانے پر بھارتی کرکٹ شائق اچھل پڑا، اس بھارتی صارف کے سوال پر ڈینس نے ایسا جواب دیا کہ اسے کوئی جواب نہ بن پڑا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین اکثر اوقات اپنے ٹویٹر ہینڈل کا نام بدل کر مختلف تحاریک کا حصہ بنتے رہتے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنا نام ڈینس کے پی ایل رکھا ہوا ہے۔
ڈینس فریڈمین نے ٹویٹ میں کہا کہ “کشمیر پریمیئر لیگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی کرکٹر جو آئی پی ایل کھیلا ہو وہ کسی پاکستانی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکے گا”
The KPL has released a statement saying that any international player who plays IPL will not be considered for future Pakistani tournaments.
— Dennis Neeraj 🥇 (@DennisCricket_) August 1, 2021
اس ٹویٹ کے جواب میں ایک سری لنکن صحافی نے بھی بھارتی کرکٹ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل چیز کیا ہے؟
What's IPL?
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) August 1, 2021
اس پر پریاگ نامی ایک بھارتی کرکٹ شائق بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح کود پڑا اور سوال اٹھایا کہ ’پاکستان کیا ہے‘؟۔
What's pakistan ?
— Prayag (@theprayagtiwari) August 1, 2021
اس کے جواب میں ڈینس فریڈمین نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور ان سے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ فریڈمین نے کہا کہ
“یہ وہ ملک ہے جس نے پہلے بھارتی طیارہ مگ 21 گرایا اور پھر اس کے پائلٹ ابھی نندن کو فنٹاسٹک چائے پلانے کے بعد واپس گھر بھیج دیا”۔
It's that place where downed MiG pilots are given fantastic tea and then sent home. https://t.co/JLtm22Iajp
— Dennis Neeraj 🥇 (@DennisCricket_) August 1, 2021