173

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک انوکھا معرکہ

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک انوکھا معرکہ ایک ہی شخص کی دو بیویاں الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئیں



نیوز ڈیسک (9 نیوز) اسلام آباد

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں باقی صوبے کی طرح آج کل بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن وہاں کے حلقے میں ایک معرکہ اتنا انوکھا ہے کہ جس کی شاید کوئی نظیر نہیں ملتی، اور وہ معرکہ ایک شخص کی دو بیویوں کے



مابین ہے جو دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ضلع مردان کے رہائشی اشفاق حسین کی دو بیویاں اور تیرہ بچے ہیں۔ دونوں بیویاں دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔



پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم زور شور سے جاری ہے۔ ان انتخابات میں 3905 خواتین میدان میں ہیں، جن میں سے دو اشفاق حسین بیویاں ہیں۔اشفاق حسین کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔



لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین کی انتخابی مہم کے لیے جو پوسٹر چھاپے گئے ہیں ان میں نہ تو ان کے نام ہیں اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی ہے۔دونوں امیدواروں کی شناخت ان کے انتخابی نشان سے بتائی گئی ہے جبکہ پوسٹر کے ایک کونے میں زوجہ اول اور زوجہ دوئم بھی لکھا گیا ہے۔



یہ انتخابی معرکہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔ اشفاق حسین ان دنوں انتہائی مصروف ہیں اور یونین کونسل کے دور دراز علاقوں میں بھی جا رہے ہیں۔اشفاق حسین کا آج کل معمول ہے کہ



وہ اپنے دوستوں کے ساتھ حلقے میں جاتے ہیں اور اپنی بیویوں کے لیے ووٹ مانگتے ہیں جبکہ دونوں خواتین امیدوار ایک ساتھ علاقے میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں