170

خواہ بنک ہو یا ڈاکخانہ،پنشنرز کو پینشن ہر ماہ کی یکم کو ملنی چاہیئے –

بنک ہو یا ڈاکخانہ پنشینئرز کو پنشن ہر ماہ کی یکم کو ملنی چاہیئے۔

مسعود چوہدری (سینئر صحافی)

خواہ بنک ہو یا ڈاکخانہ،پنشنرز کو پینشن ہر ماہ کی یکم کو ملنی چاہیئے – پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اعلامیہ

راولپنڈی (9نیوز) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے کشمیر چیپٹر کا اجلاس پیس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی صدر کشمیر چیپٹر بریگیڈیئر زرین کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری پیس کرنل (ر) نسیم راجہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈومیسٹک میڈیا مسعود چوہدری، اور دیگر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کے عہدیداران جن میں صدر نیلم بریگیڈیئر (ر) الطاف، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد، جنرل سیکریٹری کرنل (ر) فاروق، چیف آرگنائزر میجر (ر) سعید، سیکریٹری فائنانس میجر (ر) اسحاق، صدر ڈسٹرکٹ پونچھ کرنل مصطفیٰ کمال نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے پینشنرز کو درپیش مسائل جن میں پینشن کے دیر سے ملنے،نظام میں بدعنوانی، اور پنشنرز کو پینشن کے حصول میں درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔
شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا خواہ پینشن بنک کے نظام کے تحت دیں یا ڈاکخانہ کے لیکن ہر ماہ کی یکم تاریخ کو پینشنرز کو پینشن مل جانی چاہئے۔ دس سے پندرہ تاریخ تک بھی پینشنرز کو پینشن کا نہ ملنا غریب پینشنرز کے ساتھ ظلم عظیم ہے۔ جبکہ ہزاروں پینشنرز کو شکایت ہے کہ ان سے پینشن کی ادائیگی پر رشوت وصول کی جاتی ہے جبکہ شکایت کی شنوائی ہی نہیں ہوتی۔ ان شکایات کا تدارک انتہائ ضروری ہے۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز کی سالمیت کے دفاع میں خدمات انجام دینے والوں کو انکے حق منصبی کے مطابق پینشن ملنی چاہیئے جبکہ اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ گروپ انشورنس کی رقم بھی پینشنرز کو دی جائے۔ حکومت جنگی بنیادوں پر پینشنرز کے مسائل حل کرے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں