کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی ، اس کا فوری حل اور پولیس کا عوام کیساتھ کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے: محمد عمر خان
نیوز ڈیسک (9نیوز) نوشہرہ
عوامی تعاون کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا مصری بانڈہ کھلی کچہری میں خطاب۔


معظم جاہ انصاری انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے مطابق ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق کے ہدایات پر عوام رابطہ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے تھانہ مصری بانڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پرارشد احمد DSPاکوڑہ،رامین خانSHOمصری بانڈہ سمیت PLC ممبران،منتخب عوامی نمائندوں ،علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
علاقہ مشران اور عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی،سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے شرکاء کا پولیس کیساتھ تعاون اور جرائم کی نشاندہی پرشکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس عوام کی جان ومال کے حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔جرائم کے سدباب کے لیے عوام کے تعاون سے ایک جامع لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔
تھانہ جات میں بزرگ شہریوں اور غریب عوام کیساتھ عزت اور احترام سے پیش آکر بروقت دادرسی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جس کو کوئی مسلہ ہو بلا جھجھک آکر بیان کر سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر عوام نے نوشہرہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر فورم پر اپنے بھر پور تعاون کے عزم کااظہار کیا۔