راولپنڈی: تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ،
اے ایس آئی اسلم فاروقی شہید،

تفصیلات کے مطابق آج شام کو منیشات فروشوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے راولپنڈی پولیس کا ہونہار نوجوان اے ایس آئی اسلم فاروقی نے جام شہادت نوش کر لیا،

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈرگ ڈیلر ماجد ہلاک،

واقعہ مریڑ حسن کے قریب پیش آیا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس ذرائع
راولپنڈی پولیس کے 113 شہداء فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں،
سینئر صحافی عمران عباسی کے مطابق شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی عمر 28 سال تھی، اور نوجوان اہلکار انتہائی نفیس اور اعلیٰ اخلاق کا مالک تھا، اپنے اعلیٰ اخلاق اور تعمیری سوچ سے انسان کو اپنا گرویدہ بنا لینے کا ہنر خوب جانتا تھا۔
میرا شہزادہ دوست جو ہمیشہ مجھ سے پولیس کے خلاف لکھنے پر بحث کرتا تھا کبھی کبھی ناراض ہو جاتا تھا پھر خود مان جاتا کبھی میں منا لیتا کبھی خود کہتا چھوڑ یار پولیس میڈیا کو سائیڈ پر رکھ ہم بھائی ہیں اور آج فرض کی راہ میں شہادت کاعظیم رتبہ پاگیا میرے اسلم میرے بھائی اللہ کے حوالے ہو۔ pic.twitter.com/pvfTIOtwYo
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) October 1, 2021
نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے جہاد میں راولپنڈی پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گیا،
راولپنڈی پولیس کی تاریخ ایسے درجنوں جوانوں کی شہادتوں کی وارث ہے جنہوں نے اپنے آج کو راولپنڈی کی عوام کے کل کے لئے قربان کردیا ہے۔ شہید انسپکٹر عمران عباس کی طرح شہید اسلم فاروقی بھی اپنے چھوٹے بچوں کو راولپنڈی کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کی کوشش میں یتیم کر گیا ہے۔

اللہ شہید کے درجات بلند فرمائے
آمین