بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیاستدانوں کو اپنی دولت پانچ فیصد حصہ پاکستان کے نام کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز)لاہور
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے اس عمل سے قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








