نوشہرہ 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو پھانسی کی سزا

نوشہرہ (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت 8 سالہ عوض نور قتل اور زیادتی کیس میں ایک ملزم سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی گئی۔

نوشہرہ 18 جنوری 2020 کو کاکاصاحب میں ننھی پری عوض نور مدرسے کیلئے گھر سے نکلی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔8 بجے عشاء کے وقت اسکی تشدد زدہ لاش ملی جسکے ساتھ زیادتی کرکے قتل کیا گیا تھا۔علاقہ عوام کی مدد سے پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے موجود سارے شواہد کو صیح طریقے سے محفوظ کر لیا۔موجود شواہد اور ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔آج نوشہرہ پولیس کی بہترین تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ سیشن جج شہناز خٹک صاحبہ نے ملزم ابدال ولد عبداللّٰہ کو جرم 364A,376 اور 302 میں سزائے موت اور 3 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم عبدالوہاب ولد حلیم الوہاب کو عمر قید اور ورثاء کو 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اور قانون سازی عمل میں لائی، اور پولیس افسران کو ہر قسم سے سیاسی دباؤ کے بغیر کام کرنے دیا جا رہا ہے جسکی بدولت جنسی زیادتی کے کیسوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے