محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا.
Latest posts by 9news (see all)