269

نئے سعوی ریال پر کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت بلبلا اٹھا

نئے سعوی ریال پر کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت بلبلا اٹھا

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

سعودی عرب نے جی20 اجلاس کے موقع پر 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر دنیا کے نقشے میں کشمیر کو انڈیا میں شامل نہ کرنے پر بھارت بلبلا اٹھا۔

سعودی عرب میں 21 اور 22 نومبر کو جی 20 کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا، بھارت جی 20 کا حصہ ہے اور وہ بھی اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔

سعودی عرب نے 20 ریال کا نیا نوٹ 24 اکتوبر کو جاری کیا، سعودی پریزیڈنسی کی طرف سے جی 20 کو یادگار بنانے کے لئے شائع کیے جانے والے نئے نوٹ میں مقبوضہ کشمیر کو ایک آزادریاست کے طور پر دکھایا گیا ہے جس پر بھارت سخت سیخ پا ہے اور جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

سعودی حکومت نے 20 ریال کے نئے نوٹ پر سارے کشمیر کو بھارت، پاکستان یا چین میں سے کسی کا حصہ نہیں دکھایا گیا بلکہ جموں اور مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کو ایک الگ ریاست کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کے ترجمان انورنگ شریواستو نے کہا ہے کہ بھارت میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانے کے ذریعے احتجاج کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ بھارت کا حصہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق کرنسی نوٹ نقشے میں ہونے والے اس غیر واضح تبدیلی پر بھارت اس وقت واویلا کررہا ہے جب اس کے سعودی عرب سے تعلقات قدرے خوشگوار ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں