323

“سانجھی خوشیاں” ۔۔۔خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہیں

سانجھی خوشیاں

رحیم خٹک: چیف ایگزیکٹیو 9 نیوز پاکستان

السلام علیکم معزز فالورز

آج آپ لوگوں سے مخاطب ہونے کا مقصد وہ تمام خوشیاں ان بچوں تک پہنچانی ہیں جو ہم اپنے بچوں کے لئے مہیا کرتے ہیں،
میں آپ کو چند سادہ سی مثالیں دونگا
ایک بچہ مجھے ملا اس کی بہت خواہش تھی کہ وہ کوئی پنٹ شرٹ پہن کر ہیرو لگے،
لیکن غربت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے والدین اسکی اتنی سی بھی خواہش پوری نہیں کر سکتے تھے۔
اسی طرح ایک موچی جس کی بیٹی کی شادی تھی لیکن غربت کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کا جہیز نہیں خرید پا رہے تھے،

اس نیک کام میں ہماری لاہور کی نمائندہ صدف امجد علی اور پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل میڈیا ایڈوائزر اظہر مشوانی کی مدد سے جہیز کا بندوبست ہوا،
ایک بلڈ کینسر کے بچے کے علاج کے لئے ایم ڈی بیت المال پاکستان عون عباس بپی صاحب نے مدد کی۔
ایک بیوہ خاتون کا علاج بیت المال کی مدد سے کیا گیا۔ جن کا تعلق پشاور سے تھا،
ایک بار تسنیم فاطمہ نے ایک غریب خاندان کے لئے مدد کی،
اسی طرح راؤ صاحب اور خالد صاحب نے بھی ایک بیوہ خاتون کی مدد کی،
میں خود بھی کئی بار اسلام آباد کچی آبادیوں اور جگیوں میں مقیم بچوں کے لئے کینڈیز، غبارے، کبھی کبھار کپڑے بھی لے جاتا ہوں
کئی ایک بار گٹار کرائے پر لیکر گیا ہوں تاکہ وہ بچے اس گٹار کو بجا سکیں،
جھولے والے کو لیکر گیا کہ وہ بچے جھولے لے سکیں،
بہت سارے دوستوں کی مدد سے کئی سکول کے بچوں کے اخراجات کسی نا کسی صورت پیدا کرتے رہتے ہیں
یہ سب آپ لوگوں سے شئیر کرنے کا مقصد ہے کہ آپ بھی آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر “سانجھی خوشیاں” پروگرام کو قومی سطح پر بڑھائیں۔
ہمارے کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک بہت سے ایسے خاندان آباد ہیں جن کو روزگار دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے انکے معصوم بچوں کی ہزاروں خواہشیں غربت کی گرد میں دب جاتی ہیں ۔
آئیے ان ننھی ننھی خوابوں کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں
خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہیں۔
آپ کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کیسے لا سکتے ہیں یہ آپ ہی بہتر جانتے ہیں

آپ ان بچوں کو ڈانس، ڈرامہ، سنگنگ، بیٹ باکس، گٹار، اور پبلک سپیکنگ، وغیرہ سکھا سکتے ییں۔
کسی ایک دو بچوں کی سکول کی زمہ داری لے سکتے ہیں،
بچوں میں کھلونے، کپڑے اور جوتے تقسیم کر سکتے ہیں۔
یقین کریں آپ کسی کو خوشی دینے کی نیت سے جب ایک ٹافی بھی دیں گے تو اس بچے سے زیادہ آپ کے قلب کو راحت نصیب ہوگی۔

ہمارے ساتھ “سانجھی خوشیاں” پروگرام میں شامل ہونے کے لئے 00923331583345 پر واٹس ایپ یا کال کریں۔
اور اپنے رب کے دئیے ہوئے میں سے ان معصوم کلیوں پر خرچ کریں، چاہے وہ پیسہ ہو یا وقت،
اس ملک کے غریب بچے بھی ہمارے ہی بچے ہیں تو کیوں نا اس معصوم کلیوں کو ہم مہکتے پھول بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں