289

وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست

وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست

نیوزڈیسک(9نیوز)اسلام آباد

Ishaq Dar
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست کی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی بارے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج فرانس جائیں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘‘ کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں