سرگودھا قصابوں کی ہڑتال‘ چکن کی مانگ میں اضافہ اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے لوگوں کو مچھلی کی طرف متوجہ کردیا ہے شہر بھر میں فارمی مچھلی 200 روپے سے 300 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جو غذائیت میں بھی برائلر مرغ سے بہتر ہے لوگوں کی بڑی تعداد شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی مچھلی ڈش کو شامل کرنے لگے ہیں چھوٹے اور بڑے گوشت کے قصابوں کی ہڑتال کے باعث شادی کے سیزن کی وجہ سے چکن کی مانگ بڑھی ہے اکثر چکن فروشوں نے پرچون کا کام بند کرکے تھوک میں چکن فروخت کرنا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور مچھلی فروشوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)
- پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، اپریل میں شرح تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی، شہری مزید معاشی دباؤ کا شکار -مئ2, 2026
- پان، سگریٹ اور نسوار کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ -مئ2, 2026
- اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی، جعلی اسناد پر بھرتیاں، 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار -مئ2, 2026








