452

ہری پور: ہری پور کے مضافاتی علاقے یونین کونسل بیڑ کے گاؤں چنجہالہ کے غنی زمان کی چار بکریاں چوروں نے حلال کر دیں۔

رپورٹ: گلزار گیلانی.
تفصیل کے مطابق مورخہ25دسمبر کی شام کو معمول کے مطابق غنی زمان کا بیٹا بکریوں کی تلاش میں قریبی پہاڑ پر تلاش کرنے نکلا تو چار چور بکریوں کو حلال کر رہے تھے لڑکے کی آواز سنتے ہی چور وہاں سے بھاگ نکلے۔ واضحرہے غنی زمان ایک غریب اور محنتی انسان تھا جو بکریاں پال کر گزر بسر کرتا تھا۔ تھانہ صدر ہری پور کی حدود میں چور بے لگام ہو چکے ہیں مقامی لوگوں کی بکریاں چرانے کا یہ پہلے واقعہ نہیں جبکہ پولیس چوروں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں