308

گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ عمل میں لائی جائے کسی بھی دکاندار کو مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صحیح کام نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا حکومت کا اولین مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہمیں بھر پور طریقے سے کام کرنا ہو گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالدمحمود گیلانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی ، تحصیلدار وہاڑی مزمل کھوکھر ، تحصیلدار میلسی ظفر جیٹال، تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابد ہ حنیف اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر کار کر دگی کو چیک کیا جائے گا – ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ کسی کو بھی ناجائز ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کاروائیاں کی جائیں جس سے اشیاءخوردونوش کی قیمتیں خود بخود کم ہو جائیں گی سٹاکسٹ پر لازم ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنا سٹاک ڈیکلیر کریں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص سوائے اپنے گھریلو استعمال کے گندم ذخیرہ نہیں کرسکتا ۔ گھریلو استعمال کیلئے صرف 25من گندم رکھی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ پنجاب قیمت ایپ آنے والی شکایات کا بھی فوری ازلہ کیا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے متعلقہ تھانوں کے لحاظ سے تاجروں کے وفدوں سے ملاقاتیں کریں اور تمام اہم جگہوں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے نام اور موبائل نمبر کے بینر آویزاں کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی گراں فروش مزاحمت کرے اس کا روبکار جاری کیا جائے روبکار جاری کرکے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایت کی جائے کہ وہ گراں فروش کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے سامنے گرفتار کرکے پیش کرے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کی کار کر دگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور ہدایت کی کہ وہ اپنی کار کر دگی کو بہتر بنائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل کے مہینے میں 2ہزار707دکانداروں کی چیکنگ کی گئی خلاف ورزی پر 9لاکھ 79ہزار 9سو روپے جرمانہ ،8ایف آئی آر کا انداراج اور 2گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں