488

کیپٹن صفدر گرفتار، مراد علی شاہ نے ذمہ داری قبول کر لی

کیپٹن صفدر گرفتار، مراد علی شاہ نے ذمہ داری قبول کر لی

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. ان پر مزارِ قائد کے اندر ‘ووٹ کو عزت دو’ اور ‘مادر ملت زندہ باد’ کے نعرے لگانے کا الزام تھا.

اطلاعات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کراچی کے نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں صبح سویرے چھاپہ مار کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا. مریم نواز کے مطابق ان کے ہوٹل کمرے کے دروازے کو توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی.

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز سندھ کے عہدیدار نے انہیں بتایا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو مریم نواز نے فون کر کر اطلاع دی تو انہوں نے بتایا کہ مجھ پر گرفتاری کے لئے بہت دباؤ تھا.

میڈیا اطلاعات کے مطابق ہوٹل کی سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے. مسلم لیگ نواز کے رہنما ہوٹل پہنچنا شروع ہو چکے ہیں.

پولیس نے کیپٹن صفدر سمیت 200 افراد پر مقدمہ درج کیا تھا. گذشتہ روز مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے کراچی پہنچیں تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا. یہاں سے وہ مزار قائد پر بھی گئیں جہاں کارکنان اور کیپٹن صفدر نے ‘ووٹ کو عزت دو’ اور ‘مادر ملت کو عزت دو’ کے نعرے لگائے تھے.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں