441

کیا بیروت میں ہونے والی تباہی کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے…!

کیا بیروت میں ہونیوالی تباہی کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے؟

ویب ڈیسک (9نیوز اسلام آباد)

گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے میڈیا پر چلنے والی ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائدی کی جا رہی تھی، اسرائیلی حکومت نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک لبنان پر حزب اللہ کے دہشتگردوں کی معاونت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا دھمکی آمیز بیان دیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز بھی مبہم انداز میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا ہے اور اب اس کے سہولت کاروں کو نشانہ بنانے کی باری ہے۔

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی وجہ امونیم نائٹریٹ کے مادے کو قرار دیا جا رہا تھا، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم کے دھمکی آمیز بیانات کے تناظر میں اب دھماکے کی ذمہ داری اسرائیل عائد کی جا رہی ہے جس سے اسرائیلی حکومت نے مسترد کر دیا ہے، جبکہ بیروت بم دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ میرے بیان کو حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار 500 زخمی ہوئے تھے اور سینکڑوں گھر دھماکے کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج ہمسایہ ملک اسرائیل میں بھی سنی گئی۔

دوسری جانب لبنانی حکومت نے کسی ایسے حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں