مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر اور ڈی ایس پی سرکلر کھاریاں اسداسحاق کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر لیاقت حسین اور ان کی ٹیم نے مقدمہ قتل کا خطرناک ملزم اشتہاری عمر حسین ولد غضنفر حسین قوم راجپوت ساکن شیخ پورگرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سال 2006 ءمیں موضع شیخپور قتل کے مقدمہ میں نامزد ہونے کےبعد روپوش ہو گیا تھا، جسے جدید تحقیق سے ٹریس کرکے پولیس نے بذریعہ انٹرپول اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ملزم سے درج ایف آئی آر نمبری 6/311زیردفعات بجرم 302ت پ کے مطابق انٹیروگیشن جاری ہے۔
Latest posts by 9news (see all)