کورونا کا شکار ہوکر دل کے دورے پڑنے سے 11 اگست کو وفات پاجانے والے اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو آبائی شہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ راحت اندوری 11 اگست کی شام کو ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پاگئے تھے۔انہیں کورونا کی علامات ظاہر ہونے اور نمونیا بخار ہونے پر 11 اگست کی صبح کو ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
راحت اندوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کے مطابق وہ ذیابطیس، دل کے عارضے اور نمونیا سمیت دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔
Latest posts by 9news (see all)