برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی ’کوئین آف پاپ‘ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو آج مداحوں سے بچھڑے 20 برس گزر گئے ہیں۔
ان کی 20 ویں برسی کے موقع پر گلوکارہ کے بھائی زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں زوہیب حسن نے لکھا کہ میری پیاری بہن آج دنیا بھر میں آپ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے جو صرف آپ کی حیرت انگیز موسیقی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آپ کی نرمی دلی اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت کی وجہ سے بھی ہے۔
Latest posts by 9news (see all)