
کشمیر…اپنے ہاتھ سے کاٹی ہوٸ شہ رگ….
ہم ہمارے بڑے ہمارے چھوٹے 72 سال سے ایک ہی گونج پاک و ہند میں سنتے آۓ …کشمیر بنے گا پاکستان…کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مگرمجھے اب ایسا لگتا ہے ہمیں شاید 72 سال یہ 2 نعرے ختم کرنے میں لگ گۓ کیوں کہ اس کے علاوہ تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں اتنے سال….جہاں 65 اور 71 کی جنگ ہوٸ وہاں ایک کسی بھی سن جو بھی پسند آتی اس میں ایک جنگ کشمیر کے لۓ بھی ہو سکتی تھی…مگر نہیں اگر یہ جنگ ہو جاتی تو برہان وانی جیسے کتنے ہی خوبصورت جوان ہم میں موجود ہوتے انہیں بھلا ہم کیسے زندہ رہنے دے سکتے تھے …دنیا کو کیسے پتہ چلتا کہ جو مسلمان یورپ تک پہ ہزاروں سال حکومت کرتے رہے ان کی غیرت مر گٸ ہے . کیسے پتہ چلتا کہ ماوں نے اب محمد بن قاسم پیدا کرنے چھوڑ دۓ کیسے پتہ چلتا کہ قوم کی امیدیں اب مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملتے دیکھنا ہے کیسے پتہ چلتا کہ ماوں کی بلکتے بچے بہنوں کے ساتھ ہوتی زیادتیاں اور جوانوں کے خون سے رنگی سڑکیں بھی مسلن امہ کو محض اتنا ہی جگاتی ہیں کہ وہ اٹھ کے بالیوڈ کی فلمیں لالی ووڈ کے ڈرامے اور دنیا بھر کے کرکٹ میچ ہی دیکھ پاتے ہیں بس…کیسے پتہ چلتا کہ حکومتی ایوان پرچیاں ڈاگ کے چیک کر رہے ہیں کہ اس مسٸلے پر بھی حکومت اور اپوزیشن ایک ہے کہ نہیں اور میڈیا دن گننے میں مصروف ہے جیسے کسی کے ولیمے کا انتظار ہو….جب میڈیا ںے دن گننا شروع کۓ تو آرمی سے ریٹاٸرڈ میرے والد صاحب بھی روز کہنے لگے اب جنگ جاٸز ہے اب جہاد کرنا بنتا ہے مگر وہ شاید بھول گۓ تھے کہ وہ یہ خواہش ایک ایسی ریاست سے کر رہے ہیں جن کے ہاں شک کی بنیاد پہ معصوم خاندان اجاڑ دیا جاتا ہے جن کے ہاں راٶ انوار کو پروٹوکول ملتا ہے اور مقتول کا باپ بھی انصاف کی امید پہ چل بستا ہے جہاں کے ہسپتال بھی وہاں کے سب سے پڑھے لکھے تبکے سے محفوظ نہ ہوں جہاں بیرونی دشمنوں کی ضرورت اس لۓ نہ ہو کہ وہ بھی خود ہی پال رکھے ہیں اک ایسی قوم سے اس کہ علاوہ کیا امید ک۶ جا سکتی ہے کہ پاگل پن میں وہ اپنی ہی شہ رگ کاٹ لے اور وہ بھی ایسے کہ دنیا کو لگے قوم مری نہیں قومے میں چلی گٸ ہے کیوں کہ کچھ کہتے پھرتے ہیں کشمیر تو گیا اب اور کچھ کہتے ہیں آنا ہی اب ہے…یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ کشمیری بہن بھاٸ اتنے نصیب والے ہیں کہ کشمیر کمیٹی کا پچھلا چٸیر مین لسی پیتا تھا اور اب والا شہد کھاتا ہے اب دونوں کھاتے پیتے لوگ ہیں تو کیسے کسی کی طرف دیکھیں….آخر میں اسی دعا کی اپیگ ہے جو 72 سال بعد اب تو ہم پہ ہستی ہی ہو گی کہ سہی چونا لگاتے ہیں سب کو یہاں تک کہ اپنی شہ رگ کو بھی…..